Categories: پاکستان

صوبائی دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کا جنوب مغربی حصہ تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6ریکارڈ کی گئی ہے۔

جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 98کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگوں میں خوف  کی لہر دوڑ گئی، اور لوگ خوف خدا سے اللہ اللہ پکار اٹھے اور زلزلے کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہنے کی دعائیں مانگنے لگے۔

جبکہ دوسری جانب  گزشتہ روز جاپان کے وسطی صوبے اشیکاوا میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گیا تھا ۔ مرنے والوں کی تعداد 92 بتائی جا رہی تھی جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد دو سو سے زائد ہوگئی تھی۔ بتایا جا رہا تھا  کہ  زلزلے سے متاثرہ اشیکاوا میں تقریباً 30 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی اب بھی منقطع ہے ۔

نوے ہزار سے زائد گھروں میں تاحال پانی کی فراہمی  نہیں ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق نئے سال کے آغاز پر اشیکاوا میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا زلزلے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں۔ لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ کر 242 ہوگئی ہے ۔ اسکے علاوہ زلزلے کے نتیجے میں ملبے تلے زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کی امیدیں 72 گھنٹے گزرنے جانے کے  بعد اب دم توڑ گئی تھیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

4 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

4 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

4 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

4 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

4 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

4 days ago