انضمام الحق کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا

انضمام الحق کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل خبر آئی تھی کہ انضمام الحق کھلاڑیوں کی ایجنٹ کی کمپنی کے شیئرہولڈر ہیں، محمد رضوان بھی کمپنی کے مالکان میں شامل ہیں جبکہ انضمام الحق  نے ہی کھلاڑیوں سے مذاکرات کر کے انہیں تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی کی آمدنی سے بھی شیئر دلایا تھا جبکہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں بھی 202 فیصد تک اضافہ کرایا تھا۔ اس حوالے  سے انضمام الحق کوقذافی اسٹیڈیم طلب کیا تھا، چیف سلیکٹر اور کھلاڑیوں کی میڈیا کمپنی کی خبروں پر بورڈ کو تحفظات تھے جس پر انضمام الحق نے چیئرمین سے ملاقات کے بعد وضاحت دینے کے بجائے استعفیٰ دے دیا۔

اس حوالے سے انضمام الحق کے خلاف تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کرنیوالی انکوائری کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے جبکہ کمیٹی نے انضمام الحق نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے، تحقیقات کے بعد کمیٹی اپنی سفارشات 3 نومبر تک رپورٹ کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کے حوالے کرے گی۔

انضمام الحق نے کہا کہ میرا کھلاڑیوں کی ایجنٹ کمپنی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے، اس طرح کے الزامات سے دکھ ہوتا ہے۔ مجھے فون آیا اور بتایا گیا کہ 5 لوگوں کی کمیٹی بنائی گئی۔ اس پر میں نے بورڈ کو کہا کہ جب تک کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے تب تک میں عہدہ چھوڑ دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام چیزیں واضح ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بیٹھ جاؤں گا۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago