Categories: پاکستان

غلام سرور خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی

سینئر سیاستدان غلام سرور خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھی غلام سرور خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی ہے۔ انہوں چئیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور صدر آئی پی پی علیم خان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامولیت اختیار کرلی ہے۔

زرائع کے مطابق غلام سرور خان چند روز بعد ٹیکسلا میں استحکام پاکستان پارٹی کے جلسے میں باضابطہ طور پر آئی پی پی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔  استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے بتایا ہے کہ غلام سرور خان پہلے ہی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے رابطہ کر چکے تھے، آج انہوں نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ انہیں استحکام پاکستان پارٹی آئی پی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی جو انہوں نے مسترد کردی۔ اسد عمر نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی واقعات پر درج مقدمات میں اسد عمر اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی دونوں بہنوں کی عبوری ضماتنوں پر سماعت ہوئی۔ اسد عمر اور عمران خان کی دونوں بہنیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ جہاں انکی ضمانتوں میں توسیع کردی گئی۔

اسد عمر نے سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں استحکام پاکستان پارٹی آئی پی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی جو انہوں نے مسترد کردی۔ اسد عمر نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں۔ اس کے ساتھ انہوں نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کو سیاست میں آمد پر بیسٹ آف لک کہتا ہوں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago