Categories: پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں کھانے میں زہر دینے کی اطلاع

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو جیل میں کھانے میں زہر دینے (سلو پوائزننگ) کی اطلاع پر پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ذرائع کے مطابق کورکمیٹی کا اجلاس اب سے کچھ ہی دیر میں منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس میں کورکمیٹی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اپنے وکلاء کو فراہم کی گئی معلومات کا نہایت تفصیل سے جائزہ  لے گی۔ کورکمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد دورانِ قید چیئرمین پاکستان تھریک انصاف عمران خان کی زندگی سے کھیلنے جیسے مکروہ عمل پر مفصل اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب عمران خان کی مبینہ تازہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل وکیل علی اعجاز بٹر نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر شئیر کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ عمران خان کی تازہ ترین تصویر ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کسی گاڑی میں اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار کے ساتھ موجود ہیں اور اس اہلکار نے عمران خان کے ساتھ سیلفی لی ہے۔

وکیل علی اعجاز بٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جب اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تو بکتر بند گاڑی میں اسلام آباد پولیس کے آفیسر  نے عمران خان کے ساتھ سیلفی لی تھی۔ تصویر دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

4 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

4 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

4 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

4 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

4 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

4 days ago