Categories: پاکستان

نواز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اجلاس

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا طلب کردہ پارٹی کا جاتی امرا میں ہونے والا اعلی سطح کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے، اجلاس میں مسلم لیگ کی تمام اعلی قیادت شریک ہوئی، اجلاس تقریبا ساڑھے 4 گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہا،اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی، پارٹی منشور سمیت دیگر معاملات پر اہم فیصلے کر لئے گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں، نواز شریف کے جلسوں کے شیڈول اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی حتمی مشاورت مکمل کرلی گئی۔ نواز شریف نے اجلاس کے شرکا کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

اجلاس کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فقید المثال استقبال کیا اس سے پہلے کسی کا استقبال نہیں دیکھا گیا، جب سازش سے نوازشریف کو باہر نکالا لیکن عوام کے دل سے نوازشریف کو نہ نکال سکے، نوازشریف ہی عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے جیسے 2013-17میں قوم کو نجات دلائی، آزاد کشمیر گلگت بلتستان سندھ پنجاب کے تمام ونگز نے جلسہ کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اسرائیلی بربریت کی مذمت کی گئی انسانیت کا شکار نہتے فلسطینیوں کو کیا جا رہا ہے، مغربی دنیا بچوں اور فلسطینیوں کے قتل پر چشم پوشی قابل مذمت ہے فیصلہ ہوا کہ خصوصی جنرل کونسل چار نومبر شریف سٹی میں منعقد کرے گی تاکہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر سکیں، ن لیگ انتخابات کےلئے انتخابی عمل کاآغاز کرے گی کل سے قومی و صوبائی اسمبلیوں سے درخواستوں کو طلب کرے گی آخری تاریخ دس نومبر ہوگی۔ مرکزی و پارلیمانی بورڈ سیل قائم کرے تاکہ انتخابی مہم کا آغاز ہو سکے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago