پاکستان مسلم لیگ ن کا مفاہمتی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن نے سیاست میں مفاہمتی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائد ن لیگ میاں نواز شریف کی زیر صدارت رائیونڈ میں ن لیگی قیادت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئندہ کے سیاسی لاحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں مفاہمتی پالیسی پر عمل کرنے کی تجویز زیرغور آئی جس پر سینئر قیادت نے اعتماد کا اظہار کیا، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ نے بھی مفاہمت والے بیانیے کے حمایت کی۔

اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن  نے الیکشن کی انتخاباتی مہم کے دوران پارٹی قائد میاں نوازشریف کے مینار پاکستان پر کیے گئے خطاب کو ہی اپنا بیانیہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس کے تمام شرکاء نے میاں نواز شریف کی جانب سے مفاہمت کی پالیسی کی بھی حمایت کی۔ اجلاس میں اس بات کا بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ حکومت میں آنے کی صورت میں عدالتی اصلاحات بھی کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس شروع ہوا تو سب سے پہلے میاں شہباز شریف نے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے مفاہمتی پالیسی کو 16 ماہ کے عرصہ میں اپنی حکومت کی کامیابی کا راز بتایا۔ میاں شہباز شریف نےے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی خصوصی تعریف کی اور کہا کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سے مفاہمت کا رویہ روا رکھا جس کی وجہ سے کامیابی حاصل ہوئی، نہ وہ میرے دائرہ اختیار میں آئے نہ ہی ہم نے کوئی مداخلت کی، پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت تھی، ہم نے کسی کو ناراض نہیں کیا۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ میرا ارداہ ہے کہ کسی سے انتقام نہیں لیا جائے گا، ہم نے ملک کو آگے  لے کر جانا ہے اور ہم عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ایسا انصاف کا نظام چاہتے ہیں جس میں ججز آئین قانون کے مطابق آزادانہ فیصلے کریں اور کسی کے دباؤ میں نہ آئیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago