ٹی ایل پی معاہدہ: حکومت کا سعد رضوی کی رہائی کے خلاف اپیل واپس لینے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے اور پنجاب بھر میں گرفتار 800 سے زائد حامیوں کو رہا کر دیا ہے۔

حکومت نے گزشتہ اتوار کو کالعدم تنظیم کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت تنظیم کے ان کارکنوں کو رہا کیا جانا تھا جن پر کسی قسم کے مجرمانہ الزامات نہیں ہیں، جن میں ان کے سرکردہ رہنما سعد رضوی بھی شامل ہیں۔

معاہدے پر عمل درآمد پیر کو ہونے والے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد شروع ہوا، جسے وزیراعظم عمران خان نے حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار کا تعین کرنے کے لیے تشکیل دیا تھا۔

وفاقی وزیر علی محمد خان نے اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، وفاقی وزارت داخلہ کے سیکرٹریز، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور دیگر حکام کے علاوہ ٹی ایل پی کے بعض ارکان نے شرکت کی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں 860 ایسے افراد کو رہا کر دیا گیا جن پر کوئی الزام نہیں تھا۔

اجلاس میں ٹی ایل پی رہنما سعد رضوی کی رہائی کے خلاف دائر اپیل واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ حکومت نے سعد رضوی کی رہائی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔

معاہدہ 10 دن کے بعد پبلک کیا جائے گا

دریں اثناء ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا بشیر فاروقی جو مذاکرات کے دوران ٹی ایل پی کی نمائندگی کر رہے تھے، نے کہا کہ معاہدے کو 10ویں دن سے پہلے پبلک نہیں کیا جا سکتا حالانکہ اس کے مندرجات قومی مفاد کے خلاف نہیں ہیں۔

حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے کی خبر کا اعلان اتوار کو پی ٹی آئی حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے عہدیداروں کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں حکومت کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر موجود تھے جب کہ مفتی منیب الرحمان بھی موجود تھے۔ منیب الرحمان نے اسلام آباد میں منعقدہ نیوز کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات “کامیاب” رہے ہیں اور ایک “معاہدہ” طے پا گیا ہے۔

تاہم انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ معاہدے کی تفصیلات “مناسب وقت” پر سامنے آئیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں معاہدے کے مثبت نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

مولانا بشیرفاروقی نے کہا کہ معاہدے کے دیگر دستخط کنندگان میں قومی اسمبلی کے اسپیکر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کے علاوہ ٹی ایل پی کی شوریٰ کے ارکان بھی شامل ہیں۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

6 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

6 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

6 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

6 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

6 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

6 days ago