خاران کے چیف چوک کے قریب دھماکے میں 13 افراد زخمی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے خاران میں چیف چوک کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ حملے میں پانچ سے چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے “صوبے میں امن کو خراب کرنے کی ملک دشمن تنظیموں کی کوشش” قرار دیا ہے۔

“دہشت گردی کی اس طرح کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے،” انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کے لیے مناسب طبی علاج کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

بلوچستان میں ایک ہفتے میں یہ تیسرا دھماکہ ہے۔ پیر کو حب کے قریب کار میں نصب بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

دریں اثناء پجگور میں اتوار کو ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ بم دھماکے کا ہدف بظاہر ایف سی کی گاڑی تھی۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago