Categories: پاکستان

اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، اسلحہ لائسنس کا اجرا شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق  نگران پنجاب حکومت نے پنجاب اسلحہ قوانین 2023ء کے تحت اسلحہ لائسنس کا اجراء شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلحہ لائسنس کے لیے پنجاب کے شہری ذاتی، ادارہ جاتی، سکیورٹی کمپنی یا کاروبار کے لیے اسلحہ لائسنس کے لیے آن لائن درخواستیں بھی دے سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلحہ لائسنس کے اجراء کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے لائسنس فیس میں بھی 150 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلحہ لائسنس کی اس سے قبل فیس 20ہزار روپے تھی جو اب بڑھا کر 50ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

اسلحہ لائسنس کی درخواست دینے کے لیے امیدوار کا پاکستان کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ درخواست گزار کے پاس قومی شناختی کارڈ ہونا اور پنجاب کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ امیدوار کی عمر 20 سال سے زائد ہو، اس کا نام ٹیکس دہندگان میں شامل ہو اور وہ کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ رکھتا ہو۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

1 day ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 day ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 day ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 day ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

1 day ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

1 day ago