Categories: کھیل

ورلڈ کپ کے دوران حارث روف کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر

ورلڈ کپ کے دوران حارث روف کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف پسلی میں کھینچاؤ کی تکلیف محسوس ک رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ کے مقامی ہوٹل میں پسلی میں کھینچاؤ کی تکلیف کے شکار حارث روف کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باولر کا ایم آر آئی کروایا گیا ہے۔ حارث راؤف نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران گراؤنڈ سے باہر گئے تھے۔حارث رؤف کا معمول کے مطابق ٹیسٹ ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے تین سیناریو سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان کا ایک میچ بچا ہے جس کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں جا سکتا ہے تاہم یہ آسان نہیں ہو گا۔ اگر 9 نومبر کو سری لنکا انگلینڈ کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان انگلیڈ سے جیت کی صورت میں باآسانی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا چاہے وہ جیت 1 رن یا 1 وکٹ کی ہو۔

تاہم اگر انگلینڈ سری لنکا سے جیت جاتا ہے تو پاکستان کو انگلینڈ سے 130 رنز کے مارجن سے جیتنا ہو گیا تاکہ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کھیل سکے۔ سری لنکا اور انگینڈ کے میچ میں بارش کا بھی امکان ہے۔ اگر بارش کی وجہ سے یہ میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو سری لنکا اور انگلینڈ کو ایک، 1 پوائنٹ ملے گا، ایسی صورت میں بھی پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے صرف انگلینڈ سے جیتنے کی ضرورت ہے چاہے ایک رن سے فتح ملے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 months ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 months ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 months ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 months ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 months ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 months ago