Categories: پاکستان

بشریٰ بی بی الیکشن لڑیں گی؟ اہم خبر آگئی

بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ی ٹی آئی علیمہ خان نے کہا ہے کہ میں صرف اپنے بھائی کا مقدمہ لڑوں گی، میں الیکشن نہیں لڑوں گی۔ علیمہ خان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا ان کی کوئی اور بہن یا بشریٰ بی بی الیکشن میں حصہ لیں گی؟ جس پر علیمہ خان  نے وضاحت کی کہ ہم میں سے کوئی بھی الیکشن نہیں لڑ رہا، ہم صرف عمران خان  کے کیسز کے لیے آتے ہیں، عمران خان کے ساتھ بھٹو جیسا سلوک نہیں کیا جا سکتا۔

خیال رہے کہ ملک میں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا شیڈیول جاری کیے جانے کے بعد تمام جماعتیں الیکشن کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ ایسے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کی تین نشستوں سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی عمران خان لاہور، اسلام آباد اور اپنے آبائی حلقے میانوالی سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024ء کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ عام انتخابات کے لیے 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ 24 دسمبر سے 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 3 جنوری 2024ء کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago