Categories: Cars

پاکستان کی معروف کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت میں بڑا کمی کا اعلان

ہر زمانے میں کچھ نئی ایجادات ہوتی آئیں ہیں۔ دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ نت نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ خیر کے ساتھ شر بھی موجود ہوتا ہے بلکل ایسا ہی ہے سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی۔ دنیا بھر میں کلائیمیٹ چینج ایک بڑا مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے جسکے بعد بہت سارے ممالک نے اسکے سدباب کے طور پر  تیل پر چلنے والی گاڑیوں کا استعمال کم کیا  اور الیکٹرک گاڑیاں بنانا شروع کیں۔ بیرونی ممالک میں الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال اب بہت عام ہو گیا ہے۔ لیکن پاکستان میں بھی ایک کار ساز کمپنی نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے جسکے نتیجے میں وہ کا ساز کمپنی پاکستان میں  الیکٹرک گاڑیاں بنانے جا رہی ہے۔ آج ہم آپکو اس پاکستانی  کار ساز کمپنی کی  نئی متعارف کردہ گاڑیوں کی خصوصیات اور قیمتوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔

پاکستان کی معروف کار ساز کمپنی ریگل آٹو موبائلز نے اپنی مشہور زمانہ الیکٹرک گاڑی سیریس 3کو متعارف کروانے کے صرف ایک ماہ بعد قیمت میں8 لاکھ روپے سے زائد کی کمی کا اعلان کر دیاہے۔کار سازکمپنی ریگل نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا  ہےکہ گاڑی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ پاکستانی روپے کی قدر بڑھنے اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث کیا گیاہے۔کمپنی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں پر ڈیوٹی اور لیوی میں نظر ثانی بھی گاڑی کی قیمت میں کمی ایک و جہ بنی ہے ۔

کار ساز کمپنی ریگل کا مزید کا کہناہے کہ گاڑی کی قیمت میں کمی کا اقدام الیکٹر ک گاڑیوں کو فروغ دینے میں اہم کر دارا دا کرے گا ۔کمپنی نے گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت میں 8 لاکھ 9 ہزار روپے کمی کی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 83 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی صارفین کیلئے 91 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھی  ۔

اگر آپ یہ گاڑی بک کروانا چاہتے ہیں تو آپ کیلئے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ کار کی بکنگ قیمت میں بھی 50,000 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔الیکٹر ک وہیکل کے شوقین افراد سیرس 3کو تین لاکھ روپے کی بجائے اب محض اڑھائی لاکھ روپے ایڈوانس دیتے ہوئے بک کروا سکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکل کے شوقین افراد سیرس 3 کو تین لاکھ روپے کی بجائے محض اڑھائی لاکھ روپے ایڈوانس دیتے ہوئے بک کروا سکتے ہیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

7 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

7 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

7 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

7 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

7 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

7 days ago