عمران خان نے اڈیالہ جیل میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اڈیالہ جیل میں اپنےکاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے۔ کاغذات نامزدگی بانی پی ٹی آئی کے وکیل رائے محمد علی اڈیالہ جیل لے کرگئے تھے۔ رائے محمد علی کے مطابق بانی پی ٹی آئی میانوالی،لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔

‏پی ٹی آئی کے وکلاء رائے محمد علی اور بلال عمر بودلہ ایڈووکیٹ عمران خان سے کاغذات نامزدگی دستخط کروانے اڈیالہ گئے۔ صرف رائے محمد علی کو جیل جانے کی اجازت دی گئی۔ چار گھنٹے گزرنے کے بعد جیل انتظامیہ نے بلال عمر بودلہ کو بتایا کہ رائے محمد علی تو جا چکے ہیں۔ بلال عمر بودلہ کا کہنا ہے کہ رائے محمد علی کا موبائل میرے پاس ہے، وہ کیسے جا سکتے تھے کہیں؟ پی ٹی آئی کے رائے محمد علی کا کچھ پتا نہیں چل رہا تھا کہ عمران خان کے کاغذات سمیت وہ کہاں غائب ہو گئے ہیں۔ بلال عمر بودلہ ان کو اڈیالہ میں ہی تلاش کرتے رہے اور 7 گھنٹے بعد رائے محمد علی آئے۔

رائے محمدعلی کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نےکاغذات نامزدگی چھینے اور7 گھنٹے بعد ہمارے حوالے کیے۔ دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی برقرار ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے کی متفرق درخواست مسترد کر دی ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان کی الیکشن میں شرکت سوالیہ نشان ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے سزا معطلی کی درخواست میں فیصلہ معطل کرنے کی استدعا ہی نہیں کی تھی ، سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ سزا معطلی سے فیصلہ معطل نہیں ہوتا ، قانون میں سزا معطلی کے آرڈر میں نظر ثانی یا ترمیم کی گنجائش نہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سزا معطلی کی درخواست دائر کرتے وقت الیکشن کمیشن کا نااہل قرار دینےکا نوٹی فکیشن موجود تھا مگر اس کے باوجود سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے دوران کوئی بحث نہیں کی گئی ، اب سزا کا مکمل فیصلہ معطل کرنے کا غیر معمولی ریلیف مانگا جا رہا ہے

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago