پاکستان حکومت نے حج کو ڈیجیٹلائز کردیا

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے حج کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے موبائل ایپ بنا لی۔ نگران وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف اور نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن “پاک حج” کا اجرا کیا۔ این آئی ٹی بی کی تیار کردہ موبائل ایپ سے عازمین حج کیلئے تمام معلومات فنگر ٹپس پر ہوں گی۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا ڈاکٹر عمر سیف مدد نہ کرتے تو پاک حج ایپ پایہ تکمیل کو نہ پہنچتی۔ موبائل ایپ کو اردو اور انگلش میں بنایا ہے، حج سے قبل اس ایپ میں مقامی زبانیں بھی شامل کریں گے۔

دوسری جانب حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز ہے البتہ سپونسرشپ سکیم کے تحت حج کی درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 7 روز کی توسیع کردی گئی ہے اور بیرون ملیک پاکستانی اپنی یا پاکستان میں موجود اپنے کسی عزیز کیلئے سپانسرشپ سکیم میں اپلائی کر سکتے ہیں۔ پاکستانی شہری صرف پاکستانی پاسپورٹ پر سرکاری سکیم کے تحت حج کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔

سرکاری سکیم کے تحت اب تک 63 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں جبکہ سپانسرشپ سکیم کے تحت صرف 3100 درخواستیں جمع ہوئی ہیں اسی لیے حکومت نے سپانسرشپ سکیم کے تحت درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 7 روز کی توسیع کی ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

4 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

4 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

4 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

4 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

4 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

4 days ago