Categories: پاکستان

آصف زرداری نے پی ٹی آئی کو محنت کرنے کا مشورہ دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نوابشاہ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرنگ آفیسر کے دفتر  میں پہنچ گئے اور  اور جانچ پڑتال کے عمل کو یقینی بنوایا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفرگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا ہے کہ انتخابات لازمی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے۔ اللہ کی مدد سے اگلی حکومت  پیپلز پارٹی کی ہی ہو گی۔ گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو مزید محنت کے ساتھ انتخابی دنگل میں اترنا چاہیے۔ پچھلی پا ٹی آئی بغیر تیاری کے میدان میں آگئی تھی۔

جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان نہیں لیا جانا چاہیے۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ انکی خواہش ہے پاکستان تحریک انصاف کے پاس بلے کا نشان رہے اور وہ اس نشان پر پی ٹی آئی کو شکست دیں۔

سعید غنی نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے نشان کے ساتھ جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 days ago