Categories: پاکستان

مجھے بلے کے نشان کی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا تھا، سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویزخٹک

سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویزخٹک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انکی نئی پارٹی کیلئے بلے کے نشان کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مجھے بلے کے نشان کی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا تھا، میں نے تحریری طور پر لکھ کر دیا ہے کہ مجھے بلا نہیں چاہیے۔

پرویز خٹک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ کون لاڈلہ ہے، میں چیلنج کرتا ہوں کہ میں نئی پارٹی بناکر تمہارے مقابلے پر آیا ہوں، میں لوگوں کو تمہاری اصل شکل دکھانا چاہتا ہوں کہ تم نے صوبے کیلئے کیا کیا ہے؟  الیکشن مہم جاری ہے ہم اپنا پیغام لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔ انی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لوگوں کو بے وقوف سمجھتا ہے، وہ سمجھتا ہے کہ لوگ جو میں کہوں گا وہی کریں گے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان نہیں لیا جانا چاہیے۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ انکی خواہش ہے پاکستان تحریک انصاف کے پاس بلے کا نشان رہے اور وہ اس نشان پر پی ٹی آئی کو شکست دیں۔

سعید غنی نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے نشان کے ساتھ جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago