Categories: پاکستان

پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے بڑا ریلیف ملنے کی امید

پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے بڑا ریلیف ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر آج ہی سماعت کریں گے۔ پی ٹی آئی نے انتخابی نشان نہ دینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے وکلاء کی ٹیم کے ذریعے پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے، اس حوالے سے دائر کردہ درخواست میں تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی قرار دینے اور پٹیشن پر سماعت بھی آج ہی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر کیس آج ہی سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ پی ٹی آئی  نے اپنی درخواست میں مؤقف دیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس پارٹی انتخابات کرانے کے طریقے سے متعلق فیصلہ دینے کا اختیار نہیں ہے، مزید براں جن لوگوں نے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کیا وہ پارٹی ممبر ہی نہیں ہیں۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

1 week ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 week ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 week ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 week ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

1 week ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

1 week ago