Categories: پاکستان

فارمی انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود ضروریات زندگی اور اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں بدستور اضافہ جاری ہے۔ مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمت تو گزشتہ چند روز سے مستحکم ہے تاہم فارمی انڈوں کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔ اس وقت بازار میں فارمی انڈوں کی ایک درجن 420 روپے میں فروخت ہو رہی یے۔ یالکوٹ میں انڈوں کی فی درجن قیمت 410 روپے تک پہنچ گئی جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالا، لاڑکانہ اور ملتان میں انڈے 400 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔

لاہور میں فی درجن انڈوں کی سرکاری قیمت تو 364 روپے مقرر کی گئی ہے البتہ دکاندار من مانی قیمت پر انڈے فروخت کررہے ہیں۔ سردیوں کے موسم میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے کھانسی اور زکام جیسے امراض وباء کی صورت اختیار کر چکے ہیں اور ایسے میں انڈوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے جس کا ناجائز فائدہ انڈوں کے بیوپاری اٹھا رہے ہیں اور من مانے داموں پر انڈے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہع گئی ہے۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج کے دن بھی برقرار ہے۔ کرنسی ڈیلرز  کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کہ بعد  282  روپے 20 پیسے پرآگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی واقع  ہوئی تھی ، جس کے بعد امریکی کرنسی ڈالر کا لین دین 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

4 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

4 days ago