پاکستان نے فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاکستانی فوج کی طرف سے ایٹمی پاور کا ایک اور کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان نے فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

پاک فوج ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان کی جانب سے فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے،  بتایا جا رہا ہے کہ تجربہ کیا جانے والا میزائل  ویپن سسٹم 400 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اسی کے ساتھ ساتھ  فتح ٹو جدید ترین نیوی گیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے، پاکستان فوج  کے سینئر افسران اور سائنسدانوں نے فتح ٹو میزائل کے تجربے کا مشاہدہ کیا ہے، فتح ٹو میزائل کے تجربے کے دوران مختلف پیرامیٹرز کو چیک کیا گیا  ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی جانب سے  کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

اسی کے ساتھ ساتھ حال ہی میں پاکستان نے  غوری ویپن سسٹم کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا، اس دوران ویپن سسٹم کے تکنیکی اور آپریشنل پہلوؤں کا بھی  جائزہ لیا گیا تھا، لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ، اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیم کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا تھا۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

10 hours ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

10 hours ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

10 hours ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

10 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

11 hours ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

11 hours ago