اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کا حکم دیدیا

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ٹرائل 11 جنوری تک روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کے ان کیمرا ٹرائل کیخلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس سماعت کی۔

سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سائفر کیس میں 25 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں، جس پر عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ بہت سے گواہان کے بیانات اس عدالت کے فیصلے کے بعد ریکارڈ ہوئے۔ اس موقع پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میں خود کو اس عدالت کے سائفر ٹرائل کے خلاف پچھلے کیس کی کارروائی سے لاتعلق نہیں کر سکتا، سائفر ٹرائل جس طریقےسے ہو رہا ہے میں اس پر فکر مند ہوں، اوپن ٹرائل کیا ہے، یہ واضح کر چکے، تم آ جاؤ اور تم آ جاؤ یہ اوپن ٹرائل نہیں ہوتا، اوپن ٹرائل میں جو چاہے آ سکتا ہے۔

ان ریمارکس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ میڈیا کو اجازت ہے کہ جو چاہے آ سکتا یے، اس دلیل پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ ایسے نہیں ہوتا اس بارے میں باقاعدہ آرڈر ہونا چاہیے، کیا جرح میڈیا کی موجودگی میں کی گئی؟ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جن تین افراد کی جرح ہوئی وہ سائفر کی کوڈ، ڈی کوڈ سے متعلق تھے، سائفر سے متعلق سیکریٹری خارجہ کا بیان بھی ان کیمرہ ہوگا۔

اس حوالے سے عمران خان کی جانب سے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے پر حکم امتناع دینے کی درخواست عدالت نے مسترد کردی تھی۔ سماعت کے دوران ابتدائی دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کا حکم دیدیا۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 days ago