Categories: انٹرٹینمنٹ

شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد نور بخاری کا انتخابات لڑنے کا فیصلہ

شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد نور بخاری نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے  والی نور بخاری  بھی انتخابی میدان میں اتر آئیں ہیں ۔  تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ نور  بخاری استحکام پاکستان پارٹی  کی جانب سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔

نور بخاری نے آئی پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کروا دیئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نور  بخاری کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا  ہے۔ اطلاعات کے مطابق نور بخاری    کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس گئیں تھیں۔

جبکہ دوسری جانب پاکستانی مشہور ٹک ٹاکر صندل خٹک نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ صندک خٹک نے کرک سے مخصوص نشست پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے  کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

صندل خٹک کا کہنا تھا کہ  ہمارے آبائی علاقے میں  کئی مسائل ہیں،  انہوں نے کہا ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑ دی گئی ہیں، میں ان مسائل کا حل چاہتی تھی۔ لیکن اب ان مسائل کو حل کرنے کے لیے خود انتخابی میدان میں اتر آئی ہوں۔  صندل خٹک نے کہا کہ اب اپنے علاقے کی بہتری کے لیے میں خود کام کرانا چاہتی ہوں۔

 

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

4 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

4 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

4 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

4 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

4 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

4 days ago