Categories: پاکستان

پریشان کن خبر،لائسنس فیس میں ہوشربا اضافہ

پنجاب کی نگران حکومت نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ لائسنس فیس میں ہوشربا اضافہ کرنے کا  کا فیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے فیس میں نا صرف اضافہ کیا ہے بلکہ اضافے کے ساتھ ساتھ فیس پانچ سال کی بجائے سالانہ بنیادوں پر وصول کی جائے گی ۔

بتایا جا رہا ہے کہ یکم جنوری 2024 سے لرننگ لائسنس کی فیس کو 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا جائے گا اور یہ  فیس 1 سال کیلئے ہو گی ، مزید برآں موٹر سائیکل  یا رکشے کے مالکان کو لائسنس کی فیس کی مد میں ہر سال 500 روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ اس سے قبل ہر  5سال کے بعد 550 روپے فیس لاگو تھی

اس کے علا وہ بتایا جا رہا ہے کہ  ڈرائیونگ لائسنس فیس کو بڑھا کر 1800 روپے کر دیا گیاہے اور یہ  فیس بھی سالانہ بنیادوں پر وصول کی جائے گی ، یاد رہے کہ اس سے قبل  5 سال کیلئے گاڑی کی لائسنس فیس 950 روپے تھی جس میں حیران کن اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق ہیوی ٹرانسپورٹ کیلئے سالانہ فیس کو 400 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کر دیا گیاہے ۔ یہاں پر  یہ بات  بھی قابل ذکر ہے کہ لائسنس فیس میں اضافہ 20 سال بعد پہلی مرتبہ کیا گیاہے ۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 days ago