Categories: کاروبار

سال 2023 مہنگائی کے اعتبار سے کیسا رہا؟

سال 2023 مہنگائی کے اعتبار سے کیسا رہا؟  رواں سال عوام کو مہنگائی کی وجہ سے کیسی کیسی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑا ایک ہوش اڑا دینے والی حقیقت سامنے آگئی۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے  مطابق ملک میں2023 میں مہنگائی کی شرح میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے  اور گزشتہ سال مہنگائی کی شرح  29.3 ریکارڈ کی گئی تھی  جو کہ رواں سال کے اختتام پر 42.6 فیصد پر آگئی ہے۔

رواں سال 20 کلو آٹے کا تھیلا 1517 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 787 روپے کا ہوگیا  ہے اور  ایک کلو چاول کے نرخ 127 سے بڑھ کر 226 روپے تک جاپہنچے  ہیں جبکہ ڈبل روٹی 84 روپے سے بڑھ کر 115 روپے پر آگئی ہے  اور بیف فی کلو 691 سے بڑھ کر 820 روپے کاہوگیا ہے۔ مٹن کی فی کلو قیمت 1431 روپے سے بڑھ کر 1703 روپے ہوگئی اور 282 روپے کلو بکنے والی مرغی رواں سال کے اختتام پر 358 روپے  میں بک رہی ہے۔

رواں سال دودھ کی فی لیٹر قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 185 ہوگئی ہے  اور دہی 168 سے بڑھ کر 215 روپے فی کلو ، ایک درجن انڈوں کی قیمت 253 سے بڑھ کر 340روپے ہوگئی ہے  ۔دالوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے جس میں دال مسور کی فی کلو 262 سے بڑھ کر 320 روپے، دال مونگ 246 سے بڑھ کر 276 روپے، ماش کی دال 366 روپے سے بڑھ کر 520 روپے ہوگئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق 90روپے فی کلو ملنے والی چینی اب 150 روپے میں مل رہی ہے جب کہ 336 روپے فی کلو ملنے والا لہسن اب 552 روپے میں مل رہا ہے۔سگریٹ کی قیمتوں میں دگنا اضافہ ہوا اور کپڑے کی قیمتوں  نے بھی آسمان کو چھوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے اختتام پر گزشتہ سال کے مقابلے 70 گرام کے صابن کی قیمت 87 روپے سے تجاوز کرکے 105 روپے ہوئی ہے  تاہم  کپڑے دھونے والے 250 گرام صابن کی قیمت 103 روپے سے بڑھ کر 130 روپے  پر آگئی ہے۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago