آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے میچ کیوں ہارا؟ شان مسعود نے غلطی تسلیم کر لی

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے میچ کیوں ہارا؟ اس حقیقت سے پردہ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے  اپنی زبانی ہی اٹھا دیا۔ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شکست کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ  اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پیٹ کمنز نے بہت ہی لاجواب گیند بازی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا ۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا  کہ اب ہمیں بڑی تصویر دیکھنی ہو گی ، ہمیں میچ سے بہت سی مثبت چیزیں سیکھنے کو ملی ہیں،  انہوں نے کہا کہ ہم آسانی سے اگر مگرکہہ سکتے ہیں لیکن جب آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہوتے ہیں تو کچھ بھی ہو سکتا ہے ،کبھی کبھار بلے کے ساتھ اور کبھی گیند کے ساتھ کھیل کا رخ بدل سکتا ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ  ہم نے مچل مارش کا کیچ ڈراپ کیا شان مسعود نے کہا کہ میچ کے دوران ہم سے  غلطیاں ہوئیں ہیں۔ شان مسعود نے کہا کہ کھیل کا رخ بدلتارہا کبھی ہماری طرف تو کبھی آسٹریلیا کی جانب، لیکن پیٹ کمنز نے شاندار سپیل کروایاجس سے میچ ہمارے ہاتھوں سے نکل گیا،شان مسعود نے تسلیم کیا کہ پیٹ کمنز دنیا کے بہترین باولر ہیں۔ اگر بیٹنگ کی بات کی جائے تو سٹیو سمتھ اور مچل مارش نے کمال کا کھیل پیش کیا۔

شان مسعود نے کہا کہ ہمای ٹیم نے مثبت چیز یہ دکھائی ہے کہ میچ میں 20 وکٹیں حاصل کیں جو ہم ایک لمبے عرصے سے نہیں کر سکے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں  نا صرف سینچریاں سکور کرنے کی ضرورت ہے  بلکہ اور  بھی بہت سی چیزوں کو بہتر  کرنا ہو گا ۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

1 day ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 day ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 day ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 day ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

1 day ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

1 day ago