Categories: پاکستان

سال 2023 میں کتنے پاسپورٹ جاری کیے گئے؟

پاسپورٹ جاری کرنے والے دفاتراور امبیسیز کے باہر لوگوں کی لائینیں لگی ہوتی ہیں۔ مہنگائی کے ستائے بے روزگار نوجوان ملک سے باہر جا کر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس حوالے سے سال 2023 میں کتنے پاسپوٹس جاری کیے گئے ہیں ایک واضح حقیقت سامنے آگئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس پاکستان مصطفیٰ جمال قاضی نےپاسپورٹ آفس کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس پاکستان مصطفیٰ جمال قاضی  نے بتایا کہ  سال 2023 میں اب تک 65 لاکھ پاسپورٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سال  2027 سے پاکستان میں ای پاسپورٹ کا اجراء لازمی طور پر  ہوجائے گا۔  انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  ڈی جی پاسپورٹس  نے کہا کہ حالیہ رائج مشین ریڈایبل پاسپورٹ کو ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے جس کے لیے نیا سسٹم آئندہ 6 سے 7 مہینوں  میں انسٹال کردیا جائے گا جبکہ  2027 میں ای پاسپورٹ لازمی ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ  پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہےپرنٹنگ کے لیے درکار لیمینیشن پیپر کی وافر مقدار حاصل کرلی گئی ہے جس کے بعد پاسپورٹ کا اجراء معمول پر آگیا ہے۔

 

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

1 day ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 day ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 day ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 day ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

1 day ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

1 day ago