پاک سعودیہ دفاعی تعاون جاری ہے، دفاعی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے وقت درکار ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سعودی قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے اور سعودی عرب کی خودمختاری و سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون جاری ہے، جبکہ پاکستانی فورسز سعودی عرب میں تربیت اور لاجسٹک مقاصد کے لیے موجود ہیں۔ تاہم دفاعی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے وقت درکار ہوگا اور جلد دفاعی تعاون کے مزید پہلو سامنے آئیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود حل طلب مسئلہ ہے، بھارتی دعوؤں اور ہتھکنڈوں سے کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی۔ اقوام متحدہ کا آفیشل نقشہ بھی جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت ظاہر کرتا ہے، لہٰذا بھارتی اقدامات کی کوئی حیثیت نہیں۔

سجاد حیدر خان نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے شہر سہارن پور میں مسجد مسمار کرنے کے واقعے کی مذمت کرتا ہے، یہ واقعہ بابری مسجد کی یاد تازہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان طلبہ پر پابندی عائد کرنے کا تاثر درست نہیں۔ افغان طلبہ کے خلاف مکمل پابندی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، جبکہ درست ویزا اور ڈگری پروگرام میں رجسٹریشن رکھنے والے افغان طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرسکتے ہیں۔

web

Recent Posts

نو مئی ،شہر میں توڑ پھوڑ کے کیسز میں ایک بار پھر کریک ڈاون کا فیصلہ

لاہور میں 9 مئی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات، 4 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن…

2 گھنٹے ago

بچے سے بدفعلی کی کوشش، برکی پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کرلیے

برکی پولیس کی کارروائی، بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار برکی پولیس نے کارروائی…

2 گھنٹے ago

جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

عرفان ملک: لاہور کے علاقے شالیمار میں جائیداد سے عاق کیے جانے پر بیٹے نے مبینہ طور پر باپ پر…

3 گھنٹے ago

خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے بعد کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، امریکی خام تیل 1.51 فیصد سستا عالمی مارکیٹ میں امریکی خام…

3 گھنٹے ago

مرغی کا گوشت سرکاری ریٹ سے مہنگا فروخت ہونے لگا، شہری پریشان

ابوبکر ارشاد: شہر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہونے لگا، شہریوں کو مشکلات کا…

3 گھنٹے ago

10 سال بعد زمین کے معاہدے کا دعویٰ ناقابل سماعت قرار

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے 10 سال بعد دائر کیا گیا زمین کی فروخت کے معاہدے پر عملدرآمد کا دعویٰ…

3 گھنٹے ago