‘صحت کے فوائد’ اور بچوں کی پیدائش کے لیے گائے کا گوبر کھائیں، ہندوستانی ڈاکٹر

نئی دہلی(ویب ڈیسک) ایک ہندوستانی ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ گائے کے گوبر کے صحت کے لیے بہت سے فوائد ہیں – اس انکشاف نے بہت سے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ہریانہ کے کرنال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر منوج متل کے نام سے شناخت کیے گئے ڈاکٹر نے کیمرے پر گائے کا گوبرکھایا ہے اور کہا ہے کہ اس کے صحت کے لیے فوائد ہیں اور یہ عام طور پر بچوں کی پیدائش میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ڈاکٹر متل نے کہا، “سائنس نے ثابت کیا ہے کہ چار چمچ گائے کے گوبر حمل کے دوران استعمال کیا جائے تو نارمل ڈیلیوری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔”

ڈاکٹر نے کہا کہ گائے کے گوبر میں وٹامن بی 12 بھی ہوتا ہے جو لوگوں کو تابکاری سے بچاتا ہے۔ “تابکاری جو کہ بانجھ پن کا سبب بن سکتی ہے ، لہذا، تابکاری سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے، اگر ہمیں قدرتی وسائل سے وٹامن B12 حاصل ہوتا ہے، تو ہم اسے کیوں نہ استعمال کریں؟”

مئی میں، جب کچھ ہندوستانی اپنے آپ کو گائے کے گوبر اور پیشاب سے ڈھانپ رہے تھے تاکہ انہیں کورونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے میں مدد ملے، انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے قومی صدر ڈاکٹر جے اے جیالل نے کہا تھا: “اس بات کا کوئی ٹھوس سائنسی ثبوت نہیں ہے کہ گائے کا گوبر یا پیشاب کورونا کے خلاف کام کرتا ہے۔ ”
انہوں نے مزید کہا کہ “ایسی مصنوعات کواستعمال کرنے میں صحت کے خطرات بھی شامل ہیں اور کئی دوسری بیماریاں جانوروں سے انسانوں میں پھیل سکتی ہیں۔”

یہ بات قابل غور ہے کہ ہندوستان میں ممتاز شخصیات کا گائے کے گوبر کے طبی فوائد کا دعویٰ کرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago