جنگلی ہاتھی گیٹ توڑ کر عدالت کے احاطے میں گھس گیا

جانوروں کا ٹھکانہ جنگل ہوتا ہے، مگر کبھی کبھی جانوروں کو شوق پیدا ہوتا ہے انسانوں کی آبادی میں زبر دستی گھس کر حالات کا جائزہ لینے کا۔ ایسے ہی ایک جنگلی ہاتھی گیٹ توڑ کر عدالت کے احاطے میں گھس گیا۔  تفصیلات کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں ایک جنگلی ہاتھی گیٹ توڑ کر عدالت کے احاطے میں گھس گیا ، ہاتھی کے اند داخل ہوتے ہی عدالت کے احاطے میں  ہر طرف افراتفری پھیل گئی اور کئی لوگ خوف کا بھی شکار ہوئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہاتھی نے عدالت کی ایک دیوار کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ہاتھی کے عدالت کے احاطے میں گھسنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال دیکھ کر حکّام نے فوری طور پر محکمۂ جنگلات کو اطلاع کر دی۔ شکایت موصول ہونے کے بعد فوری طور پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہاتھی کو خوفزدہ کرنے کے لیے ہوا ئی فائرنگ کا حربہ استعمال کیا  اور ہاتھی کو وہاں سے لے گئے۔

اسی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر  ہاتھی کا پاور کے ساتھ عدالت میں گھسنا اور پھر توڑ پھوڑ کرنا کافی وائرل ہو رہا ہے۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 days ago