ایک بیٹا 3مائیں! نادرا کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا

ایک بیٹا 3مائیں! نادرا کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نادرا کیخلاف ایک نوجوان کی 3مائیں ظاہر کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک نوجوان کی نادرا ریکارڈ مین 3 مائیں ظاہر کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے نوجوان کی اصل والدہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر کیس کی سماعت کی گئی۔

درخواست گزار خاتون کے وکیل  نے کہا ہے کہ نادرا کے ریکارڈ کے مطابق 17 سالہ نوجوان عمر رضا کی 3مائیں ہیں، نوجوان عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہو گئی ہے۔ نادرا کئ ریکارڈ مین ایک جگہ دادی کو والدہ ظاہر کیا گیا ہے، تو دوسری جگہ پر نوجوان کی سوتیلی ماں کو والدہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ تیسری جگہ نوجوان کی اصل والدہ کو ماں بتایا گیا ہے۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد عمر رضا کی سگی والدہ صدف نے عدالت سے رجوع کیا ہے، عدالت کی جانب سے نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر جواب طلب کر لیا گیا گیا ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago