ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

برج جدی۔ 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپکی صورتحال بڑی عجیب سی ہے۔ آپکو کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کیا جائے۔ ان حالات میں صرف اسختارے کی مدد سے چلنے کی ضرورت ہے، اس کے بغیر قدم اٹھانا آپ کیلئے نقصاندہ ہوسکتا ہے۔

برج دلو۔ 20 جنوری سے 18 فروری
موجودہ جگہ سے تبدیلی کا امکان ہے اور ملازمت پیشہ افراد کا تبادلہ بھی ہو سکتا ہے۔ جو لوگ کسی دوسری جگہ یا ادارے میں نوکری کی کوشش کر رہے ہیں وہ بحکم اللہ کامیاب ہوں گے۔

برج حوت۔ 19 فروری سے 20 مارچ
جب تک آپکا دل آپکے قابو میں نہیں رہے گا آپ غلطیاں کرتے رہیں گے۔ اپنے دل کو قابو میں کریں اور پھر سچے دل سے توبہ کر کے سیدھے راستے پر آکر اپنے مقاصد کی جانب بڑھیں تو آپکے لیے بہتر ہو گا۔

برج حمل۔ 21 مارچ سے 20 اپریل
آج روحانی حوالے سے آپکو کوئی اہم پیغام مل سکتا ہے۔ اگر سمجھ لیں تو آپ کے حق میں بہت اچھا ہوگا اور جن معاملات میں پریشانیاں ہیں ان کو فی الحال نہ ہی چھیڑیں تو زیادہ بہتر ہے۔

برج ثور۔ 21 اپریل سے 20 مئی
ہر شخص پر بھروسہ مت کریں۔ کسی سے بڑے دھوکے کا امکان بھی ہے اور خاص طور پر آپکے لیے اپکی رقم کی حفاظت بے حد ضروری ہے پھر دوسرے نمبر پر عزت کا سوال ہے۔

برج جوزہ۔ 21 مئی سے 20 جون
اپنا صدقہ دیں۔ آپ کسی جکڑن کا شکار ہیں اور لگتا ہے کہ جیسے کسی طرف سے شرارت ہو، اس لیے سورة فلک اور سورہ الناس صبح شام پڑھا کریں خود پر پھونک لیا کریں۔

برج سرطان۔ 21 جون سے 20 جولائی
جب تک آپ دوسروں کی باتوں کو دل سے لگا کر چلتے رہیں گے تو زندگی گزارنا مشکل ہو جائے گا۔ آپ کو صرف ان دنوں خود کو دیکھنا ہے اور اپنی حفاظت بھی کرنی ہے۔

برج اسد۔ 21 جولائی سے 21 اگست
صورتحال بدستور غیر یقینی سی ہے۔ آپ بے حد محتاط رہیں۔ ابھی ایک دو دن مزید ایسے ہی گزریں گے۔ اپنا صدقہ دیں اور یاد رکھیں کہ کوئی بھی کام بالکل بھی ناجائز نہیں ہونا چاہئے۔

برج سنبلہ۔ 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنے کام کو جس قدر بھی رازداری سے کر سکتے ہیں لازمی کریں، یہ بہت ضروری ہے۔

برج میزان۔ 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو ان دنوں بہت غصہ آرہا ہے۔ چھوٹی موٹی بات بھی برداشت نہیں ہوتی جو کہ خطرناک بات ہے اس وجہ سے بلا وجہ کی ٹینشن گلے پڑ سکتی ہے۔ نماز سے مدد لیں اور صدقہ دیں۔

برج عقرب۔ 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کبھی کسی معاملے کو لے کر پریشان رہتے ہیں اور کبھی کسی دوسروں کی باتیں اپنے سر پہ سوار کر لیتے ہیں۔ آپ کو صرف اپنے روزگار اور اپنے گھر کو دیکھنا ہے وہ بھی فوری طور پر۔

برج قوس۔ 23 نومبر سے 20 دسمبر
بدلتے ہوئے حالات میں ان شاءاللہ آپ کو بہت کچھ مل سکتا ہے۔ آپ کی توجہ درکار ہے۔انشاءاللہ جلد گھر میں سکون آ رہا ہے۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

5 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

5 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

5 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

5 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

5 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

5 days ago