سعودی عرب نے بین الاقوامی عمرہ زائرین کے لیے عمر کی پابندی عائد کردی

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے مملکت میں آنے والے بین الاقوامی زائرین کے لیے عمر کی پابندی عائد کر دی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 18 سال سے 50 سال تک کی عمر کے زائرین کو عمرہ کرنے کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

وزارت نے یہ بھی کہا کہ حجاج کرام کو سعودی عرب میں تسلیم شدہ کورونا وائرس کے خلاف مکمل ویکسینیشن کرانی ہوگی۔

سعودی وزارت خارجہ کے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے الیکٹرانک انٹری ویزا حاصل کرنے کے لیے انہیں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

سعودی گزٹ نے رپورٹ کیا کہ اس سال اگست میں سعودی عرب کی وزارت صحت نے سائنو ویک اور سائنو فارم کو منظور شدہ ویکسینز کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

اس سے پہلے، ایسٹرا زینکا، فائزر-بائیونٹیک، جانسز اینڈ جانسز، اور میڈرنا مملکت میں واحد منظور شدہ ویکسین تھیں۔

پچھلے مہینے، سعودی عرب نے مثبت کیس میں تیزی سے کمی کے بعد کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیوں میں نرمی کی تھی۔

پابندیوں میں نرمی کے بعد، مکہ اور مدینہ کی دو مقدس مساجد میں نمازیوں کو سماجی دوری برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں تھی۔ دونوں مساجد کو بھی زائرین کے لیے اپنی پوری استطاعت کے ساتھ کھول دیا گیا۔

تاہم، دونوں مساجد کے اندر ماسک اب بھی لازمی ہیں۔

دی نیشنل کے مطابق، گزشتہ ہفتے، وزارت نے ایک نئی سروس بھی متعارف کرائی جو بیرون ملک مقیم زائرین کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عبادات کے لیے اجازت نامہ جاری کرے گی۔

بیرون ملک مقیم عازمین وزارت کی طرف سے شروع کی گئی ‘ ایتمارنا ‘ اور ‘توکلنا’ ایپس کا استعمال کرتے ہوئے دونوں مساجد کے اپنے وزٹ بک کر سکتے ہیں۔

ایپ پر پرمٹ کے لیے درخواست دینے والوں کو پہلے سعودی ‘ قدوم ‘ پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونا ہوگا۔ اس کے بعد ہی وہ ایپس پر پرمٹ محفوظ کر سکیں گے۔

داخلی راستوں پر استثنیٰ کی حیثیت کی تصدیق کے بعد صرف اجازت نامے والے افراد کو ہی دو مقدس مساجد میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago