اسرائیلی میڈیا نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے
اسماعیل ہنیہ کے قتل کے پیچھے کون؟ اہم انکشاف
تل ابیب: اسماعیل ہنیہ کو آج ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک میزائل حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی ملک یا گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں، جن میں امریکہ اور اسرائیل پر شک ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی، ایرانی حکومت کے مخالفین کے بھی اس حملے میں ملوث ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے اندر ہی نشانہ بنایا گیا اور یہ میزائل حملہ ممکنہ طور پر اس وقت کیا گیا جب اسماعیل ہنیہ اپنی قیام گاہ پہنچے تھے۔
اسماعیل ہنیہ تہران میں جس گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، وہاں کئی اور معززین بھی موجود تھے، مگر حملے میں صرف اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ ہی شہید ہوئے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو گاڑی سے اتر کر گیسٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے قبل ہی نشانہ بنایا گیا۔
ایران اور حماس کے انٹیلی جنس ادارے اسماعیل ہنیہ کے قاتل اور منصوبہ سازوں تک پہنچنے کے لئے شواہد جمع کر رہے ہیں اور دن رات کام کر رہے ہیں۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…