مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ گئے اور آزادی کے حق میں بینرز لہرا دیے
سڈنی: آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ ہم اسرائیل کی جارحیت کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے اور اس کی بربریت کے خلاف مزاحمت اور احتجاج جاری رکھیں گے۔
فلسطینیوں کے حامی مظاہرین آسٹریلیا میں پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ گئے اور آزادی کے حق میں بینرز لہرا دیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی پارلیمنٹ کے سامنے فلسطین کے حامیوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے آزادیٔ فلسطین کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
بعد ازاں چند مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی چھت پر پہنچ کر فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف بینیرز لہرا دیے۔ مطاہرین نے پارلیمنٹ کی چھت پر شدید نعرے بازی کی۔
دوسری جانب اپوزیشن ہوم افیئرز کے ترجمان جیمز پیٹرسن نے اس واقعے کلی تحقیقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے خلاف دنیا بھر میں صیہونی ریاست کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں جن میں بین الاقوامی جامعات کے طلبا سب سے آگے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…