Categories: ورلڈ

بہادر باپ نے شیر کے منہ سے چھین کر بیٹے کی جان بچا لی

اس دوران بچے کو شدید زخم آئے اور اسے فوری طور پر نارتھرج اسپتال میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا

بہادر باپ نے شیر کے منہ سے چھین کر بیٹے کے جان بچا لی

کیلیفورنیا، امریکہ: ایک انتہائی دلیرانہ واقعے میں، کیلیفورنیا کے مالیبو کریک اسٹیٹ پارک میں ایک بہادر باپ نے اپنے پانچ سالہ بیٹے کی جان بچائی جب ایک پہاڑی شیر نے بچے پر حملہ کر کے اسے اپنے منہ میں دبوچ لیا۔ اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جبکہ مقامی حکام اور وائلڈ لائف کے ماہرین نے فوری کارروائی کی۔

یہ واقعہ کیلیفورنیا کے مالیبو کریک اسٹیٹ پارک میں اُس وقت پیش آیا جب ووڈلینڈ ہلز کے علاقے سے آئے شہریوں کا ایک گروپ پکنک منا رہا تھا۔ شام 4:30 بجے کے قریب، جب بچے پارک میں کھیل رہے تھے، ایک پہاڑی شیر نے اچانک حملہ کیا اور ایک 5 سالہ بچے کو سر سے پکڑ کر بھاگنے لگا۔خوفزدہ والدین اور بچوں کی چیخوں کے درمیان، بچے کے والد نے فوری طور پر جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیر کا پیچھا کیا اور اپنے بیٹے کو شیر کے منہ سے چھین کر بچایا۔

اس دوران بچے کو شدید زخم آئے اور اسے فوری طور پر نارتھرج اسپتال میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ڈسچارج کر دیا گیا۔ تاہم، آنکھ پر آنے والے شدید زخم کی بنا پر بچے کو دوبارہ اسپتال لے جانا پڑا۔
واقعے کے بعد، کیلیفورنیا فش اینڈ وائلڈ لائف (CDFW) اور لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔

وائلڈ لائف افسران نے متاثرہ خاندان سے اسپتال میں ملاقات کی اور حملے کے ثبوت اکٹھے کیے، جن میں بچے کے زخم، کاٹے گئے کپڑے اور دیگر شواہد شامل تھے۔CDFW کے فرانزک ٹیسٹ میں ثابت ہوا کہ یہ تمام ثبوت اس پہاڑی شیر کے ہی تھے جس نے حملہ کیا تھا۔

تاہم، شیر کو ابھی تک علاقے سے ہٹایا نہیں جا سکا اور وہ درخت پر موجود ہے، جسے حکام نے شہریوں کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔اس واقعے کے 40 سے زائد افراد عینی شاہد ہیں، جن میں سے کچھ نے بتایا کہ اس علاقے میں پہاڑی شیر بلاخوف گھومتے ہیں اور حملہ کرنے سے نہیں ہچکچاتے۔ وائلڈ لائف افسران نے عوام کو محتاط رہنے کی تاکید کی ہے اور پہاڑی شیر کو علاقے سے نکالنے کے لیے کارروائی جاری ہے

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

3 ہفتے ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

3 ہفتے ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

3 ہفتے ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

3 ہفتے ago