برطانوی وزیراعظم کا پہلی پریس کانفرنس اہم اعلان ،ووٹرز کے دل جیت لئے
برطانوی وزیراعظم کا پہلی پریس کانفرنس میں اہم اعلان ،ووٹرز کے دل جیت لئے
لندن:برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنی پہلی پریس کے دوران انتخابات میں عوام سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک وعدہ پورا کر کے ووٹرز کے دل جیت لئے
برطانوی وزیراعظم کا تارکین وطن کو روانڈا بھیجنے کے منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ناکام منصوبے کے تحت صرف ایک فیصد غیر قانونی تارکین وطن کم ہونگے۔
اس فیصلے سے عدالتی جنگ کے خاتمہ کے ساتھ برطانیہ کو آئندہ سال اور 2026 کے دوران 50 ملین یورو کی بچت ہوگی۔
برطانوی وزیراعظم کا پہلے دن سے یہی موقف رہا ہے کہ سیاسی پناہ لینے میں ناکام افراد کو روانڈا نہیں بلکہ ان کے آبائی وطن بھیجنا چاہیے۔
روانڈا منصوبہ سابق حکمران جماعت کا تھا جس کے تحت تارکین وطن کو 5 سال کے لئے روانڈا بھیجا جانا تھا۔ روانڈا بھیجنے کے بعد 5 سال کے دوران اس بات کو جائزہ لیا جانا تھا کہ ان کے اپنا ملک چھوڑنے کی وجوہات من گھڑت تو نہیں۔
اگریہ تارکین وطن 5 سالوں میں حکام کو پناہ حاصل کرنے کی محکم وجوہات کا یقین دلانے میں کامیاب ہوجاتے تو منصوبے کے تحت انہیں روانڈا سے واپس پناہ گزین کا درجہ دے کر برطانیہ لایا جانا تھا۔
اگر یہ تارکین وطن ایسا کرنے میں ناکام ہو جاتے تو پھر انہیں روانڈا یا کسی تیسرے ملک میں پناہ کی درخواست دینا پڑتی۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…
بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…