Categories: ورلڈ

بنگلادیش:سابق وزراء کی بھارت فرار کی کوششیں ناکام

سابق وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، زنید احمد، کو بھی ڈھاکا ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا

بنگلادیش: سابق وزراء کی بھارت فرار کی کوششیں ناکام

ڈھاکا: حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد بنگلادیش میں عوامی لیگ کے رہنماؤں کی ملک چھوڑنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ 5 اگست کو طلبہ تحریک کے باعث حسینہ واجد وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوئیں اور بھارت میں پناہ لے لی۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق، بنگلادیش کے سابق وزیر خارجہ اور سابق وزیر اطلاعات کو ڈھاکا ایئرپورٹ پر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں افراد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق، ایک دن پہلے بنگلادیش کے سابق وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، زنید احمد، کو بھی ڈھاکا ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ ایئرپورٹ کے عملے نے انہیں پکڑ کر بنگلادیشی ائیر فورس کے حوالے کر دیا۔

یہ گرفتاریاں اس وقت سامنے آئیں جب ملک میں سیاسی تبدیلیوں کی وجہ سے عدم استحکام اور حالات کی سنگینی بڑھ گئی ہے۔ عوامی لیگ کے کئی رہنما اپنی جان کی حفاظت اور قانونی کارروائیوں سے بچنے کے لیے ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

2 ہفتے ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

2 ہفتے ago