طالبات کے لئے بری خبر، کالج، یونیورسٹیوں میں سموسہ کھانے پر پابندی
طالبات کے لئے بری خبر، کالج، یونیورسٹیوں میں سموسہ کھانے پر پابندی
بھارت میں طلبہ کے لیے بری خبر ہے کہ اب کسی بھی کالج یا یونیورسٹی کی کینٹین میں سموسہ دستیاب نہیں ہوگا۔ سموسہ جو کہ ہر خاص و عام کی پسندیدہ خوراک ہے، اب تعلیمی اداروں کی کینٹینز میں نہیں ملے گا۔
سموسہ، چاہے آلو کا ہو یا قیمے کا، اپنے چٹ پٹے ذائقے کی وجہ سے ہر ایک کے دل کو بھاتا ہے۔ برصغیر پاک و ہند اور خطے کے دیگر ممالک میں یہ تقریباً ہر عمر کے مرد و خواتین کی پسندیدہ خوراک ہے۔ شام کی چائے ہو، مہمانوں کی تواضع، افطار کا دستر خوان یا کالج اور یونیورسٹیز میں دوستوں کے ساتھ پارٹی، یہ سب سموسے کے بغیر ادھوری سمجھی جاتی ہیں۔
تاہم، بھارت میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے 15 جولائی کو ایک گائیڈ لائن جاری کی ہے جس کے تحت ملک بھر کی جامعات اور ان سے ملحقہ کالجز کی کینٹینز میں صرف صحت بخش غذا فروخت کی جائے گی۔ یو جی سی کی نئی گائیڈ لائن میں سموسہ اور نوڈلز کو صحت بخش غذا میں شامل نہیں کیا گیا ہے، اس لیے اب طلبہ و طالبات اپنے من پسند سموسے سے اپنے تعلیمی اداروں میں محظوظ نہیں ہو سکیں گے۔
یو جی سی کی گائیڈ لائن میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ نیشنل ایڈووکیسی اِن پبلک انٹریسٹ (این اے پی آئی) ایک قومی تھنک ٹینک ہے جس میں مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ہیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کی کینٹینز میں مضر صحت اشیا کی فراہمی بند کرنے کی سفارشات کی ہیں۔
اس نوٹیفکیشن میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پر واضح کیا گیا ہے کہ وہ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اپنے تعلیمی اداروں کی کینٹینز میں غیر صحت مند اشیا کی فروخت پر پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ نوجوانوں میں پھیلتے وبائی امراض کی روک تھام ہو سکے۔
یو جی سی کی اس نئی گائیڈ لائن کا مقصد تعلیمی اداروں میں صحت مند ماحول کو فروغ دینا ہے تاکہ طلبہ و طالبات بہتر صحت کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…