ہفتہ, اکتوبر 10, 2026, 7:32 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ایران پر امریکی حملہ: پاکستان کی شدید مذمت، خطے کو "ناقابلِ تلافی نقصان” سے بچانے کیلئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ

in اہم خبریں, ورلڈ
0 0

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے تازہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے نہ صرف ایران کی خودمختاری پر حملہ ہیں بلکہ پورے خطے کو ایک سنگین بحران کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ "ہم ان حملوں کو اسرائیلی جارحیت کے جاری سلسلے کا تسلسل سمجھتے ہیں، اور ان سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔” انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس حوالے سے شدید تحفظات ہیں اور مزید کشیدگی پورے خطے اور دنیا کے لیے سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔

دفتر خارجہ نے زور دیا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اور امریکی حملے عالمی قوانین کی روح کے خلاف ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

پاکستانی مؤقف میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تمام فریقین بین الاقوامی قوانین اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کی مکمل پاسداری کریں۔ ترجمان نے کہا کہ "شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ناگزیر ہے، اور کسی بھی مزید انسانی نقصان سے بچنے کے لیے اس تنازع کو فوری طور پر ختم کرنا ہوگا۔”

بیان میں مذاکرات اور سفارت کاری کو مسئلے کا واحد پائیدار حل قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق اس بحران کا پرامن حل نکالا جائے تاکہ خطہ ایک اور تباہ کن جنگ کی لپیٹ میں نہ آئے۔

یہ ردعمل ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران نے امریکہ کی طرف سے فردو، نطنز اور اصفہان میں موجود حساس جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے اور تمام امریکی فوجی اثاثوں کو ہدف بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ایران نے ان حملوں کو "جنگ کا آغاز” قرار دیا ہے، جبکہ دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Previous Post

ایران کا آبنائے ہرمز بند اور امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان

Next Post

طلحہ انجم پرکانسرٹ کے دوران بوتل پھینکنے پر ہانیہ عامر برس پڑیں

مزیدخبریں

اہم خبریں

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

10/07/2026
اہم خبریں

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

10/07/2026
اہم خبریں

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

10/07/2026
اہم خبریں

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

10/01/2026
اہم خبریں

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

10/01/2026
اہم خبریں

کراچی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لایا گیا تھا، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

10/01/2026
Next Post

طلحہ انجم پرکانسرٹ کے دوران بوتل پھینکنے پر ہانیہ عامر برس پڑیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

10/07/2026

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

10/07/2026

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

10/07/2026

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

10/01/2026

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

10/01/2026

کراچی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لایا گیا تھا، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

10/01/2026

جون 2025
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
« مئی   جولائی »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd