Categories: کاروبار

پٹرول کی قیمت میں بھاری کمی کا امکان

یکم نومبر سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ اس ھوالے سے ذرائع پٹرولیم ڈویژن نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ یکم نومبر سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپروٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے، اس لیے پاکستان میں بھی پترول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے 16 اکتوبر کو پٹرول 40 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ میں 50 روپے کے کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو فروخت ہو رہا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت مین 42 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 81 ہزار 156 روپے کا ہو گیا ہے۔ صرافہ تاجر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی کے بعد 1987 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان مین سونے کی قیمت یں معمولی کمی آئی ہے۔

اسی طرح ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں 41 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 50 پیسے پر مستحکم ہے، خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago