Categories: کاروبار

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ میں 50 روپے کے کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو فروخت ہو رہا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت مین 42 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 81 ہزار 156 روپے کا ہو گیا ہے۔ صرافہ تاجر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی کے بعد 1987 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان مین سونے کی قیمت یں معمولی کمی آئی ہے۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں 41 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 50 پیسے پر مستحکم ہے، خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے، بیرونی ادائیگیوں کے باعث ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی  ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 21 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 20 اکتوبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 7 ارب 49 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 16 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 12 ارب 65 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

5 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

5 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

5 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

5 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

5 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

5 days ago