پاکستان میں چینی کی قیمت پیٹرول کی قیمت سے زیادہ ہوگئی

کراچی(ویب ڈیسک) ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے کام کرنے کے حکومتی دعوؤں کے باوجود چینی کی قیمت میں اضافہ جاری ہے اور اب یہ پیٹرول کی قیمت کو بھی عبور کر چکی ہے۔

مختلف شہروں میں چینی 150 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ ملک میں اس وقت پیٹرول 138 روپے 30 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

پشاور
پشاور کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ چینی ہول سیل 140 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے جبکہ پرچون قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

لاہور میں منافع خوری کے لیے مصنوعی قلت

ادھر لاہور میں گزشتہ روز ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 126 روپے فی کلو تھی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ڈیلرز نے ناجائز منافع کمانے کے لیے مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ اکبری منڈی میں چینی کی قیمت 135 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جب کہ پرچون میں چینی 140 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

کراچی میں ایکس مل چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی میں چینی کی ایکس مل قیمت اب تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے جو ایک روز قبل کے مقابلے میں 12 روپے اضافے سے ہے۔

دو ہفتوں میں چینی کی ایکس مل قیمت 44 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔

ایکس مل قیمت میں اضافے سے چینی کی ہول سیل قیمت 143 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، صرف دو دنوں کے دوران اس کی قیمت میں 19 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اور خوردہ سطح پر، قیمت میں اضافے کا اثر چینی کی تمام خریداریوں پر پڑے گا۔

کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ

ایسی ہی صورتحال کوئٹہ میں دیکھنے کو مل رہی ہے جہاں چینی کی قیمت 124 روپے سے بڑھ کر 129 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago