Categories: کاروبار

سونا فی تولہ 400 روپے سستا ہوگیا

سونا فی تولہ 400 روپے سستا ہوگیا۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہو گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار200 روپے کا ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونا 343 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے پر آگئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی سے 2003 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے، آج سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سعودی عرب اور چین کی پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خبروں، آئی ایم ایف کی ملک کی معیشت کی کارکردگی پر اطمینان کے اظہار اور مثبت تیکنیکی مذاکرات سے قرضے کی اگلی قسط کے اجراء کا یقین ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کی وجہ سے 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب 70فیصد حصص کی قیمتیں بڑھیں جبکہ حصص کی مالیت میں 93ارب 85کروڑ 43لاکھ 31ہزار 342روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ کاروباری دن کے آغاذ پر مارکیٹ 44پوائنٹس نیچے آئی تاہم کچھ ہی دیر میں مارکیٹ نے سنبھلنا شروع کر دیا اور 822پوائنٹس کا آضافہ ہوا پھر دن کے اختتامی لمحات میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے تیزی کی شرح میں کمی واقع ہوئی نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 737.33 پوائنٹس کے اضافے سے 53860.36 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago