Categories: کاروبار

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا جبکہ سونا سستا ہو گیا

کئی روز تک مسلسل اضافے کے بعد سونے کی  قیمت میں بڑی  کمی واقع ہو گئی۔ صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ گر گۓ۔  عالمی منڈی میں فی اونس    سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں سونا  500  روپے فی تولہ سستہ ہو گیا۔

ایک تولہ سونا 2لاکھ 18ہزار روپے کا ہوگیا،10گرام سونا 428روپے کم ہو کر 1لاکھ 86ہزار 900روپے کا ہے۔  دوسری جانب انٹرنیشنل منڈی میں سونے کی قدر میں 5ڈالر کم ہوکر 2035ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20ڈالر پریمیم شامل کرکے 2055ڈالر فی اونس ہے۔

انٹر بینک  میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے  کا اضافہ ہو گیا  ہے اور  ڈالر 283 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 284.25 روپے کا ہو  گیا ہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان رہا اور کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 62 ہزار 448 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 156 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 62 ہزار 291 پوائنٹس پر آ گیا ۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago