Categories: کاروبار

حکومت نے اعوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی  کو مزید مہنگا کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست بھیج دی ہے۔ اس  بھیجی گئی  درخواست پر سماعت کل ہو گی، درخواست میں 4 روپے 66 پیسے بجلی میں اضافہ کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

پاکستانی نجی ٹی وی چینل  کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں اضافہ  کی ڈیمانڈ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بقایا جات کی مد میں کی ہے۔  اس درخواست میں مؤقف اپنایا گیاہے کہ نومبر مہینے  کے دوران پانی کے ذریعے بجلی کی پیداوار 36.5 فیصد، نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار 20 فیصد، ایک ماہ میں مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13 فیصد، درآمد کیے گئے کوئلے سے بجلی 6 فیصد ، ایک ماہ کے دوران ایل این جی کے ذریعے بجلی کی پیداوار 10.6 فیصد رہی ، مقامی گیس سےبجلی کی پیداوار 9.2 فیصد رہی  ہے۔

جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد شدید مندی دیکھنے میں آئی اور سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبارکا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 61 ہزار 705 پوائنٹس پر تھا لیکن اس میں کچھ ہی دیر بعد 1517 پوائنٹس کی کمی ہوگئی اور 100 انڈیکس 61 ہزار کی نفسیاتی حد کو کھو کر 60 ہزار 187 پوائنٹس پر آ گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں شدید گراوٹ کے باعث کاروباری افراد کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

5 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

5 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

5 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

5 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

5 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

5 days ago