Categories: پاکستان

بجلی کی لوڈشیڈنگ ہونے کی اہم وجہ سامنے آگئی

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے، ایسے میں بجلی کی پیداوار میں کمی کی بڑی وجہ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا کہ تربیلا بجلی گھر کے تیرہ یونٹ بند ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کی قلت کا سامنہ ہے۔

پاکستانی نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے تربیلا بجلی گھر کے صرف 4  پیداواری یونٹ بجلی کی  پیداوار کا عمل یقینی بنا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ صورت حال میں بجلی کی پیداوار 381 میگا واٹ پر آ گئی ہے ۔

جبکہ دوسری جانب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی  کو مزید مہنگا کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست بھیج دی ہے۔ اس  بھیجی گئی  درخواست پر سماعت کل ہو گی، درخواست میں 4 روپے 66 پیسے بجلی میں اضافہ کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

پاکستانی نجی ٹی وی چینل  کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں اضافہ  کی ڈیمانڈ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بقایا جات کی مد میں کی ہے۔  اس درخواست میں مؤقف اپنایا گیاہے کہ نومبر مہینے  کے دوران پانی کے ذریعے بجلی کی پیداوار 36.5 فیصد، نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار 20 فیصد، ایک ماہ میں مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13 فیصد، درآمد کیے گئے کوئلے سے بجلی 6 فیصد ، ایک ماہ کے دوران ایل این جی کے ذریعے بجلی کی پیداوار 10.6 فیصد رہی ، مقامی گیس سےبجلی کی پیداوار 9.2 فیصد رہی  ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

18 hours ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

18 hours ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

18 hours ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

18 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

18 hours ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

19 hours ago