یکم جنوری سے پٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں یکم جنوری سے پٹرول سستا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 1 روپے 72 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔ پٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا فیصلہ 31 دسمبر کی رات کیا جائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری رات 12 بجے سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 265.62 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت متوقع اضافے کے بعد 277.21 روپے ہونے کا امکان ہے۔ البتہ  واضح رہے کہ  ملک بھر میں سال 2023 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 116 روپے 58پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق سال 2023 میں  باوجود اسکے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم رہی  آئی ایم ایف شرائط کے تحت لیوی میں اضافے اور انٹرنیشنل منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کا  بڑھنا پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات میں سے ایک ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 116 روپے 58 پیسے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں فی لیٹر 30 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ ڈیزل 30 اور پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،  مزید یہ کہ اس وقت ڈیزل اورپیٹرول کے فی لیٹر پر60، 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نے سولہ ستمبر کوپاکستان میں نگران حکومت کی موجودگی میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو جا چھویا۔ جس وقت فی لیٹر پیٹرول کی قیمت سب سے زیادہ 331 روپے 38 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ 329 روپے 18 پیسے ہوگئی تھی۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 days ago