انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہع گئی ہے۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج کے دن بھی برقرار ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کہ بعد 282 روپے 20 پیسے پرآگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی واقع ہوئی تھی ، جس کے بعد امریکی کرنسی ڈالر کا لین دین 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔
جبکہ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے ۔انڈیکس 59 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو چکا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج جس رفتار سے اوپر گئی تھی اس سے دوگنی رفتار سے واپسی کاسفر شروع کر چی ہے اور 59 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گر گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے دن بھی بازارِ حصص میں کاروبار کی شروعات مندی سے ہوئی اور پی ایس ایکس میں 362 پوائنٹس کی مندی کا رجحان ریکارڈ ہوا جسکے نتیجے میں انڈیکس 59000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی گر گیا۔سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کم ہوکر 58808 پوائنٹس کی سطح پر آ چکا ہے۔
کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…
پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…
زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…
بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…