Categories: کاروبار

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان  ہے ۔انڈیکس 59 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو چکا ہے۔اطلاعات کے مطابق  پاکستان سٹاک ایکسچینج جس رفتار سے اوپر گئی تھی  اس سے دوگنی رفتار سے واپسی کاسفر شروع کر چی ہے اور 59 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گر گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے دن  بھی بازارِ حصص میں کاروبار کی شروعات مندی سے ہوئی اور پی ایس ایکس میں 362 پوائنٹس کی مندی کا رجحان ریکارڈ ہوا جسکے نتیجے میں انڈیکس 59000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی گر گیا۔سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کم ہوکر 58808 پوائنٹس کی سطح پر آ چکا ہے۔

جبکہ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہع گئی ہے۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج کے دن بھی برقرار ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق کے مطابق کرنسی ڈیلرز  کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کہ بعد  282  روپے 20 پیسے پرآگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی واقع  ہوئی تھی ، جس کے بعد امریکی کرنسی ڈالر کا لین دین 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago