Categories: کاروبار

سونا مزید مہنگا ہو گیا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹنے کے باوجود سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج بھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع صرافہ مارکیٹ کے مطابق پاکستان مین سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

صرافہ مارکیٹ مین 24 قیراط سونا 1 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 20 ہزار 600 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 1لاکھ 89ہزار 120روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کے نرخ 13 ڈالر اضافے سے 2065 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہع گئی ہے۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج کے دن بھی برقرار ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق کرنسی ڈیلرز  کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کہ بعد  282  روپے 20 پیسے پرآگیا۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago