Categories: کرائم

افسوسناک خبر، کراچی میں دھماکہ

کراچی کے علاقے لانڈھی کے ایک گھر میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لانڈھی چار نمبر میں شاہی مسجد کے قریب واقع گھر میں زوردار دھماکا ہوا جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا۔

لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ دھماکا گیس لیکیج کے سبب ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور امدادی ادارے نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ جائے حادثہ پر شواہد جمع کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دھماکہ کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا، کئی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گلی میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی متاثر ہوئے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل راولپنڈی میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا تھا ۔ دھماکے  کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے پاس سے گزرنے والی آئل ریفائنری کی سپلائی لائن اور  عمارتوں اور گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، ذرائع کے مطابق یہ حادثہ راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں گیس پائپ لائن میں جوڑیاں کے مقام  پیش آیا تھا۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 weeks ago